اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا ہے۔
قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 9 ہزار 249 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 73 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
COVID-19 Statistics 02 November 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) November 2, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 9,249
Positive Cases: 73
Positivity %: 0.79%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 51
این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.79 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 51 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔