ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلاب دیوی انڈر پاسں کب آپریشنل ہوگا؟ وزیراعلیٰ نے بتادیا

Uzman Buzdar Visit to Gulab devi Underpass
کیپشن: Uzman Buzdar
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: گلاب دیوی انڈر پاس پر بڑی پیش رفت ،  ایل ڈی اے نے انڈر پاس کی کھدائی کا عمل بیس روز میں مکمل کرلیا ۔
 تفصیلات کے مطابق لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے یکم نومبر کو کھدائی کا کام مکمل کیا ۔ ایل ڈی اے نے انڈر پاس سے مکمل طور پر مٹی نکال کر بیرل کو کلئیر کرلیا ۔ ایل ڈی اے نے دسمبر میں انڈر پاس کو آپریشنل کرنے کا ہدف طے کررکھا ہے ۔ وزیراعلیٰ کے دورہ کے موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈر پاس کو دسمبر میں آپریشنل کرنے کی نوید سنائی تھی ۔

ایل ڈی اے کی جانب سے انڈر پاس کی دیواروں کی صفائی ستھرائی کا کام کیا جارہا ہے ، انڈر پاس کی بیرل کی اپ فرنٹ اور ڈاؤن ریمپ کی کارپٹنگ کے لئے تیاری کی جارہی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer