(ویب ڈیسک)اداکارہ تیجسوی پراکاش کو سلمان خان سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی،یہ واقعہ بھارت کے مقبول رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 15 میں پیش آیا۔
گزشتہ ہفتے رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 15 میں پروگرام کی امیدوار اداکارہ تیجسوی پراکاش کو سلمان خان سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی۔پروگرام میں تیجسوی کو مسلسل بولے جانے پر سلمان خان نے انہیں شدید ڈانٹ پلا دی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین سمیت اداکارہ اور بگ باس سیزن 7 کی فاتح گوہر خان نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ'آپ بات کرنے کے طریقے سے جنگ جیت سکتے ہیں اور جیتی بازی ہار بھی سکتے ہیں'۔
Aapke baat karne ke tareeke se aap jung jeet sakte hain ,,,, aur jeeti hui baazi haar sakte hain .. #TejasswiPrakash cute hona ka matlab badtameezi nahi hoti ! #bb15
— Gauahar Khan (@GAUAHAR_KHAN) October 31, 2021