سٹی 42: کراچی میں سی پی این ای (کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز) کے سالانہ انتخابات ہوئے ۔
روزنامہ دنیا کے ایگزیکٹو ایڈیٹر کاظم خان سی پی این ای کے صدر منتخب ہو گئے۔روزنامہ ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر ایاز خان سینئر نائب صدر منتخب ہوئے۔غلام نبی چانڈیو سیکریٹری جنرل اور تنویر شوکت ڈپٹی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ۔ عارف بلوچ فنانس سیکریٹری، منزہ سہام انفارمیشن سیکریٹری،قاضی اسد عابد (نائب صدر سندھ)، شکیل ترابی (نائب صدر راولپنڈی/اسلام آباد)،احمد حسن (نائب صدر پنجاب)، طاہر فاروق (نائب صدر خیبر پختونخوا) اور انور ساجدی (نائب صدر بلوچستان) منتخب ہو گئے، جوائنٹ سیکریٹریز میں منیر بلوچ (بلوچستان)، مقصود یوسفی (سندھ)، تنویر صدیقی (خیبر پختونخوا)شامل ہیں ۔
بابر نظامی (پنجاب) اور یحییٰ سدوزئی (راولپنڈی/اسلام آباد) بھی جوائنٹ سیکریٹریز میں شامل ہیں ۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کے دیگر منتخب اراکین میں حامد حسین عابدی، سردار محمد سراج شامل ہیں ۔
شیر محمد کھاوڑ، عبدالرحمان منگریو، ضیا تنولی، مدثر اقبال، شہزاد امین اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین میں شامل،عرفان اطہر، ذوالفقار احمد راحت، عبدالسلام بھاٹ، ممتاز احمد صادق، اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں ۔ فقیر منٹھار منگریو، ایاز علی میمن، ناصر خٹک، اکمل چوہان، ڈاکٹر زبیر محمود، اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں ۔
مسعود خان، فضل حق، علی احمد ڈھلون، عبدالخالق علی، تیمور عامر، سید انتظار حسین زنجانی، میاں اسلم، حمزہ علی افغان اور محمود عالم خالد بھی اسٹینڈنگ کمیٹی میں شامل ہیں۔