سٹی 42: پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ ،قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل ہے ، پی ایچ پی نے ماہِ اپریل 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 3.8 ملین افراد کو چیک کیا،دورانِ چیکنگ 492 اشتہاری مجرموں اور عدالتی مفروروں گرفتار کیا،پنجاب بھر کی 1.6 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا ، 280 چوری شدہ گاڑیاں ،موٹر سائیکلیں برآمدہوئیں ،ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 45 ہزار 91 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی
گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 1259 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی،شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 23 ہزار 02 سو 93 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے،64گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا،4232عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا، 12173مسافروں کو شاہرات پر مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی،ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 77 مقدمات درج کیے گئے ۔ملزموں سے 4 کلاشنکوف، 12 رائفلز، 61 پسٹلز اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں ،منشیات فروشوں سے 2086 لیٹر شراب، 4730 گرام چرس اور 100 گرام آئس برآمد کیں ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی کو شاباش دی
Stay tuned with 24 News HD Android App