ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوئےآصل :غیرت کے نام پر بھائیوں نے ماں ،بہن کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا

صوئےآصل :غیرت کے نام پر بھائیوں نے ماں ،بہن کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  وقاص احمد : لاہور کے علاقے صوئےآصل میں غیرت کے نام پر بھائیوں نےماں اوربہن کو گلا کاٹ کرقتل کردیا۔

   ترجمان پولیس کے مطابق  پولیس کوچندگھنٹےقبل دوہرےقتل کی افسوسناک اطلاع ملی،ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ ٹیم کے ہمراہ فوراً موقع پر پہنچے،مقتولہ رخسانہ بی بی اوربیٹی کورمشا کوگلا کاٹ کر قتل کیا گیا، ملزمان علی حسن، علی زین اوریوسف نے اپنی ماں اور بہن کو قتل کیا، دو ماہ قبل ماں بیٹی کے گھر سے بھاگنے کا مقدمہ 2506/25درج کروایا گیا،ماں بیٹی گزشتہ روز واپس گھر پہنچی تو سفاک بیٹوں نے گلے کاٹ کر قتل کر دیا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نےنوٹس لے لیا، جس کے بعد سفاک قاتلوں کو  ایک گھنٹےمیں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نےخاتون کےشوہرکوبھی حراست میں لے لیا اور لاشیں پوسٹمارٹم کیلئےمردہ خانے منتقل کر دیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین نےکا کہنا تھا کہ تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔