لیسکو صارفین کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

Lesco,feaders,trip,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)شہر میں ہونے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے لگا، لیسکو کے پینتالیس سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
 شہر میں ہونیوالی موسلا دھار بارش کے باعث لیسکو پینتالیس سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے، فیڈر ٹرپنگ سے نسبت روڈ، سگیاں، شاہدرہ ،راوی روڈ، لاجپت روڈ ،واپڈا ٹاون ،فیروز پور روڈ، نیلا گنبد کے اطراف میں سپلائی معطل رہی۔

اسی طرح قلعہ گجر سنگھ ،گڑھی شاہو ،مصطفی آباد کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہی، بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب لیسکو ترجمان افشاں مدثر کے مطابق موسم کی وجہ سے عارضی تعطل ہے، لیسکو چیف شاہد حیدر بحالی کے کاموں کی مانیٹرنگ کرتے رہے۔