مانیٹرنگ ڈیسک: روس کے سرحدی علاقے برینسک میں مال بردار ٹرین میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ٹرین پٹری سے اترگئی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دھماکا برینسک کے ضلع اونیچا کے قریب پیش آیا جو یوکرین سے 60 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔روسی ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین میں دھماکا خیر مواد نصب تھا جس کے پھٹنے سے مال بردار ٹرین میں آگ لگ گئی اور ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے انتظامیہ کا بتانا ہے کہ مال بردار ٹرین میں آئل اور ٹمبر موجود تھا البتہ حادثے میں فی الحال کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔