قرنطینہ ٹرین میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ

قرنطینہ ٹرین میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) لاہور ریلوے اسٹیشن پر کھڑی قرنطینہ کوچ میں آگ لگ گئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کوچ میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔

لاہور ریلوے اسٹیشن پر کورونا وائرس سے متاثرہ مسافروں کیلئے قرنطینہ کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے کوچ کا متعدد حصہ متاثر ہوا، پلیٹ فارم نمبر ایک پر کھڑی کوچ میں آگ آج صبح چھ بج کر پندرہ منٹ پر لگی۔

قرطینہ سینٹر کیلئے بنائی گئی کوچ نمبر 11289 میں آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے، آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے آگ لگنے والی گاڑی کو دھکا لگا کر دوسری گاڑیوں سے علیحدہ کیا، آگ لگنے کے اس واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے لیاقت پور کے علاقے چک نمبر6 کے قریب کراچی سے لاہور جانیوالی تیزگام ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ بوگیوں میں آگ لگنے سے 62 افراد جاں بحق جبکہ 32 سے زائد افردا زخمی ہوئے۔ آگ لگنے سے تین بوگیاں جل کر راکھ ہوگئیں تھیں۔

پٹڑی سے اترنے، پھاٹک سے ٹکرانے، آگ لگنے سمیت دوسرے حادثات بھی بہت زیادہ ہو رہے ہیں- ایسے حادثات کے باوجود ہمارے ارباب اختیاران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ریلوے کو فوری طور پر پروفیشنل ہاتھوں میں نہ دیا گیا تو حادثات میں مزید اضافہ ہونے کے شدید خطرات ہیں۔ حادثات سے بچنے کے لیے  پورے سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے ضرورت ہے- انفرسٹرکچر پرانا ہو چکا ہے یہ کام مرحلہ وار ہو سکتا ہے لیکن فوری طور بہتر اقدامات کر کے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔