سٹی 42: ناگہاں بارش نے پی ایس ایل نائن دوسرا میچ بھی منسوخ کروا دیا۔
آج ہفتہ کے روز پی ایس ایل سیزن نائن کے دو میچ شیڈول تھے باری باری دونوں میچ منسوخ کرنا پڑ گئے۔
دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے تھیں۔ میچ بھی بارش کے باعث منسوخ ہونے کے سبب دونوں ٹیموں کو ایک ، ایک پوانیٹ دے دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے آج دوپہر پشاور زلمی کا لاہور قلندر سے میچ تھا جو بارش کے باعث منسوخ ہوا تھا۔
پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی نئی پوزیشن
ان دونوں میچوں کے منسوخ ہونے سے پی ایس ایل نائن کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود کوئٹہ گلیڈئیٹرز 10 پوائنٹ حاصل کر کے ٹاپ پر موجود ملتان سلطانز کے برابر آنے کے موقع سے محروم ہو گئی۔ بارش نے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ٹیم پشاور زلمی اور چوتھی پوزیشن پر موجود اسلام آباد یونائٹڈ پو یکسان نقصان پہنچایا۔ آج کی بارش سے لاہور قلندرز کا ممکنہ جیت سے مل سکنے والا ایک پوائنٹ کم ہوا لیکن اگر آج کا میچ ہوتا اور لاہور قلندرز گزشتہ تمام میچوں کی طرح یہ میچ بھی ہار جاتے تو ان کو جو ایک پوائنٹ مل گیا وہ بھی نہ ملتا۔ آج کی بارش کی بظاہر بینیفشری ملتان سلطانز اور کراچی کنگز ہیں۔ کراچی کنگز نے پانچ میچ کھیلے ہیں اور وہ پوائنتس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود اسلام آباد ہونائٹڈ سے صرف دو پوائنٹس پیچھے ہے۔ ملتان سلطانز پہلی پوزیشن پر ہے اور وہ دوسری پوزیشن پر موجود گلیڈئیٹرز سے صرف ایک پوانٹ آگے ہے۔ اگر آج میچ ہو جاتا اور گلیڈئیٹرز جیت جاتے تو سلطانز اور گلیڈئیٹرز کے پوائنٹ برابر ہو جاتے۔