ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف) ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پرموسلا دھار بارش/چند مقامات پر ژالہ باری کی متوقع ہے۔ 

 گزشتہ روز بوندا باندی کے بعد شہر لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ آئندہ 24گھنٹے کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ہے۔

 لاہور آلودگی کےاعتبار سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح184ریکارڈ، فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح187ریکارڈ، سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح189ریکارڈ،فداحسین ہاؤس میں آلودگی کی شرح217ریکارڈ جبکہ ٹھوکرنیازبیگ میں آلودگی کی شرح92ریکارڈ کی گئی ہے۔

 کراچی میں آج بادلوں کے برسنے کا امکان نہیں ہے ماہرین کے مطابق چند روز میں شہر کا موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ شہرکا موجودہ درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے اور ہوا 18کلو میٹر فی گھنٹےکی رفتار سے چل رہی ہے۔

 دوسری جانب بارش اور برف باری کے بعد کوئٹہ کا موسم شدید سرد ہوگیا جبکہ موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر پنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں آج مطلع جزوی ابرآلود ہے، گزشتہ روز بارش اور رات برفباری کے بعد کوئٹہ کا موسم آج شدید سرد ہوگیا اور درجہ حرارت منفی پانچ تک گرگیا ہے۔ کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث سڑکوں کے اطراف میں جمع برساتی پانی جم گیا ہے، اس کے ساتھ ہی شدید سرد موسم کی وجہ سے صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ 

 محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا، کوئٹہ سمیت زیارت، ژوب، بارکھان میں آج چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد و خشک اور شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا جب کہ قلات میں درجہ حرارت منفی 7 ریکارڈ کیاگیا ہے۔

 دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب ایم ڈی واسا نے راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ ایم ڈی واسا کے مطابق راولپنڈی میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، ٹیمیں ہیوی مشینری کے ساتھ نکاسی آب میں مصروف ہیں جب کہ نالہ لئی میں کٹاریاں پر 5 اور گوالمنڈی پل پر پانی کا بہاؤ 4 فٹ ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer