انقرہ: ترک صدر نے ملک میں تباہ کن زلزلےکے باوجود انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا اعلان کردیا۔
ترک صدر سے حکمران جماعت کے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ حکومت زلزلےکے بہانےصدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی تاریخ مؤخرکرنےکا نہیں سوچ رہی۔
ترک صدر نے اعلان کیا ہےکہ انتخابات کے لیے تجویزکردہ 14 مئی کی تاریخ حتمی ہے اور زلزلے کے باوجود انتخابات وقت پر ہوں گے۔