شادی سے انکار پرمحلے دار لڑکی کی برہنہ ویڈیوز وائرل کرنیوالا درندہ کیسے پکڑا گیا؟

cyber crime gujranwala
کیپشن: cyber crime
سورس: 24 news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ گوجرانوالہ نے سیالکوٹ کے علاقہ مظفر پور میں کارروائی کرکے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ربنواز خان کے مطابق حراست میں لیا گیا ملزم ظہیر عباس اپنی محلہ دار لڑکی کوحراساں اور بلیک میل کررہا رہا تھا،لڑکی کے اہلخانہ کی درخواست پر آج ملزم کو سیالکوٹ سے پکڑا گیا ہے،گرفتار ملزم لڑکی کو شادی کرنے کیلئے بلیک میل کر رہا تھا،شادی سے انکار پر ملزم نے لڑکی کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردیں تھیں،گرفتاری کے بعد ملزم کے موبائل فون سےلڑکی کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئیں ہیں جبکہ کیس کی مزید تحقیقات کے لیے عدالت سے ملزم کا جسمانی ریمانڈ بھی لے لیا گیا ہے۔