کیا  موٹرز نے قیمتیں پھر بڑھا دیں 

kia sportage price
کیپشن: kia sportage
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد سعید:  کیا موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔کیا گاڑیوں کی قیمتوں میں 4لاکھ 75ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔ 

 رپورٹ کےمطابق کیا پیکانٹو MT کی قیمت میں 2لاکھ 14ہزار روپے اضافہ کردیا گیا ۔کیا پیکانٹو MT کی نئی قیمت 24لاکھ روپے ہو گئی۔کیا پیکانٹو AT کی قیمت میں دو لاکھ آٹھ ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 25لاکھ روپے ہو گئی۔کیا سپورٹیج الفا کی قیمت میں دو لاکھ چھتیس ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 50لاکھ روپے ہو گئی۔کیا سپورٹیج AWD کی قیمت میں دو لاکھ بارہ ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 60لاکھ روپے ہو گئی۔

سٹونک ایکس پلس کی قیمت میں چار لاکھ 75ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 44لاکھ پچاس ہزار روپے ہو گئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے کردیا گیا۔