سینیٹ الیکشن، حکومت نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی

سینیٹ الیکشن، حکومت نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کے بعد اپوزیشن کے ساتھ بغل گیر ہونے کو تیار ہیں، تین مارچ حق اور سچ کے درمیان میچ ہے، پی ڈی ایم اے کو تاریخی رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پنجاب انفارمیشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کل حق اور جمہوریت کی جیت ہوگی، پی ڈی ایم کے حصے میں تاریخی رسوائی آئے گی، ووٹ پر نقب زنی کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ ایک طرف ووٹ کی بالادستی کی بات ہو رہی ہے تو دوسری طرف ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو دن میں ٹیکنالوجی کے ذریعے سینٹ کی ووٹنگ کروانا الیکشن کمیشن کے لیے بڑا چیلنج تھا، امید رکھتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں سپریم کورٹ نے جس رازداری کا کہا ہے وہ برقرار رہے گی۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سینٹ میں جس کا جو حصہ بنتا ہے وہ اسی پر اکتفا کرے، ہم ضمیر فروشوں کی منڈی نہیں لگانا چاہتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امپائر پہلے دن سے ہی نیوٹرل ہے اور اسے نیوٹرل ہونا بھی چاہیے، مریم نواز کو تکلیف اس بات کی ہے کہ امپائر نیوٹرل ہیں۔ 

دوسری جانب لانگ مارچ سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب بھر میں حکومت مخالف مظاہرے کرنے کے حوالے سے شیڈول جاری کردیا تاہم لاہور شہر میں احتجاج کی تاریخ نہیں دی گئی، حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں مہنگائی اور حکومتی نااہلیوں کو بیان کیا جائےگا۔  
شیڈول کے مطابق تین مارچ کو میانوالی، پانچ مارچ کو گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین، اٹک جبکہ چھ مارچ کو گجرات، سات مارچ کو سیالکوٹ، نارووال جبکہ دس مارچ کو ساہیوال، گیارہ مارچ کو حافظ آباد، پاکپتن، وہاڑی میں بارہ مارچ، تیرہ مارچ کو سرگودھا، خانیوال، چودہ مارچ کو خوشاب، پندرہ مارچ کو اوکاڑہ، ڈی جی خان، سترہ مارچ کو رحیم یار خان، انیس مارچ کو ملتان میں احتجاج کیا جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز  بھی رہائی کے بعد سیاسی طور پرمتحرک ہوگئے، ذرائع ن لیگ کے مطابق لیگی قیادت نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کو الگ الگ ٹاسک سونپ دئیے  ہیں، حمزہ شہباز پنجاب کے پارٹی کے معاملات کو دیکھیں گے جبکہ مریم نوازعوامی سطح پر پارٹی کا چہرہ ہوں گی۔  بلاول کی دعوت پر حمزہ شہباز آج اسلام آباد جائیں گے،  جہاں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز ،بلاول بھٹو کے عشائیے میں شرکت کرینگے۔