مزدوروں کی فلاح کا اہم منصوبہ عثمان بزدار کے افتتاح کا منتظر

مزدوروں کی فلاح کا اہم منصوبہ عثمان بزدار کے افتتاح کا منتظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: مزدوروں کی فلاح کا اہم منصوبہ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے افتتاح کا منتظر ہے،سوشل سکیورٹی کے رجسٹرڈ ورکرز کیلئے ڈیجیٹل آر فائیو کارڈ تین ماہ سے تیار ہو چکے ہیں۔

جرمن تنظیم جی آئی زی کے تعاون سے 20 ہزار آر فائیو کارڈ تیار کئے گئے۔ابتدائی مراحل میں ماڈل ٹائون اور گلبرگ ڈویژن کے فیکٹری ملازمین کیلئے منصوبہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آر فائیو کارڈ میں ملازمین کو ملنے والی صحت سہولیات کا ریکارڈ آن لائن میسر ہوگا۔ملازمین کا فیکٹریوں سے بی ون اور سی سی ون فارم کی تفصیلات ان لائن کارڈ کے راستے درج کی جائیں گی۔رجسٹرڈ ورکرز کو ملنے والی ادویات، آپریشن، ائوٹ ڈور چیک اپ اور ایمرجنسی کا ریکارڈ بھی کارڈ میں درج ہوگا۔ ڈیجیٹل آر فائیو کارڈ کے راستے بوگس ورکرز کے خلاف اقدامات میں بھی فائدہ حاصل ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer