( علی ساہی ) آئی جی پنجاب کی زیرصدارت ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لئے منگل کے روز پروموشنل بورڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔
ڈی ایس پیز سے ایس پی کےعہدے پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس کل سی پی او آفس میں آئی جی پنجاب کی زیرصدارت شروع ہو گا۔ اجلاس میں 78 ڈی ایس پیز کے نام زیرغور آئیں گے جس میں 68 ایگزیکٹو جبکہ 10 لیگل ڈی ایس پیز کے نام ترقی کیلئے زیر غور آئیں گے۔
22 خالی سیٹوں پر افسران کو ایس پیز کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز شرکت کریں گے۔