منافع خورمافیا کی سرگرمیاں تیز،پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب

 منافع خورمافیا کی سرگرمیاں تیز،پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی :شہر بھر میں منافع خورمافیا کی سرگرمیاں تیز، پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب، وزیر اعظم کے دعوے بھی ہوا ہوگئے۔

سرکاری نرخنامے کےمطابق سبزیوں کی فروخت ممکن نہ ہوسکی، آلو50سے60، لہسن 400 سے 450 روپے کلو میں فروخت، ادرک 450سے 500، ہری مرچ 250روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔  شہری ناجائز منافع خور مافیا کے خلاف پھٹ پڑے ۔کہتے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹیاں مارکیٹوں سے غائب ہیں،ناجائز منافع خور صارفین کو لوٹ رہے ہیں۔شہریوں نے منافع خورمافیا کو لگام ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسر ی جانب پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کےسامنےبےبس نظر آئے، 88پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ناقص کارکردگی سامنے آئی ہے،کمیٹی ممبران نے دفاترمیں بیٹھنامعمول بنالیا، شہرکی متعددمارکیٹس میں سرکاری نرخ نظر انداز ہورہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں اونٹ کےمنہ میں زیرےکےبرابر ہیں۔گزشتہ24گھنٹوں میں شہربھرمیں88مجسٹریٹس صرف32 ہزار کے جرمانے کرسکے۔۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے  ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ  حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے، انتظامی اقدامات کے ساتھ ساتھ طلب و رسد کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ 

خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہریوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے سبسڈی کا بھی اعلان کیا تھا ساتھ ہی ساتھ ملک بھر میں موجود پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنانے کی ہدایت بھی کی تھی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer