(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بین کی گئی انفینٹ فارمولا پراڈکٹس کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی، ڈیڈ لائن ختم ہونے پر مارکیٹ میں موجود انفینٹ فارمولا پراڈکٹس کو ضائع کیا جانے لگے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بین کی گئی انفینٹ فارمولا پراڈکٹس کی فروخت کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد مارکیٹ میں موجود انفینٹ فارمولا پراڈکٹس کو ضائع کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی جانب سے انفینٹ فارمولا پراڈکٹس کے ڈبوں اور پیکنگ میں سوراخ کیے جارہے ہیں تاکہ پراڈکٹس کو دوبارہ استعمال نہ کیا جاسکے۔
فوڈ اتھارٹی نے بین کی گئی انفینٹ فارمولا کمپنیز کو اپنی 6 پراڈکٹس ضائع کرنے کیلئے 28 فروری کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی مارکیٹ میں پراڈکٹس کی تعداد ہزاروں میں تھی۔ اس انکشاف پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے کارروائی شروع کی۔ متعلقہ کمپنیاں فوڈ اتھارٹی ریگولیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہی تھیں۔