ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھوبتیاں چوک پر مسافر وین دیوار سے ٹکرا گئی، 8 افراد زخمی

بھوبتیاں چوک پر مسافر وین دیوار سے ٹکرا گئی، 8 افراد زخمی
کیپشن: City42 - Accident Bhobatian Chowk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) چوہنگ کے علاقے میں بھوبتیاں چوک پر  تیز رفتار مسافر وین دیوار سے ٹکرانے کے باعث 8 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں بھوبتیاں چوک پر تیز رفتار مسافر وین دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔  

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔