وکی کوشل کی مقامی مارکیٹ میں اہلیہ کیلئے شاپنگ کرتے ویڈیو وائرل  

Vicky koshal,Bollywood,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی معروف  اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ اور بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کے لیے اپنی نئی فلم کی پروموشن کے دوران لوکل مارکیٹ سے شاپنگ شروع کردی۔

 تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی ساتھی اداکار سارہ علی خان کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

 اس ویڈیو میں وکی کوشل سارہ علی خان کے ساتھ اپنی آنے والی نئی فلم "ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے" کی پروموشن کر رہے ہیں۔

 اس دوران دونوں فنکاروں نے لوکل مارکیٹ میں زیورات کی دکان سے خریداری بھی کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان اپنے لیے جبکہ وکی کوشل اپنی لائف پارٹنر کترینہ کے لیے جھمکے خرید رہے ہیں۔

 ویڈیو کے کمنٹ باکس میں بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی وکی اور کترینہ کے مداح وکی کوشل کے اس عمل کو خوب سراہ رہے ہیں۔