ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار کے کے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

گلوکار کے کے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی
کیپشن: Singer KK
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق اُن کی موت حرکتِ قلب بند ہونے سے ہوئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کولکتہ پولیس کو اپنی ابتدائی رپورٹ میں، SSKM اسپتال نے بتایا کہ گلوکار کی موت ’مایو کارڈیل انفارکشن‘ (myocardial infarction) کی وجہ سے ہوئی جسے عام طور پر ’ہارٹ اٹیک‘ کہا جاتا ہے۔

اس سے قبل کولکتہ پولیس نے گلوکار کی موت پر غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق اُن کے چہرے اور سر پر چوٹیں آئی تھیں۔

خیال رہے کہ گلوکار، منگل 31 مئی کو، کولکتہ میں ایک شو سے واپسی کے بعد، نیو مارکیٹ تھانے کے علاقے کے تحت واقع گرینڈ ہوٹل میں گر گئے تھے اور اُنہیں شہر کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کے کے کی پہلی البم ’پل‘ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی، تاہم اس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں گانوں پر توجہ دی۔

انہوں نے بلاک بسٹر فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا مشہورِ زمانہ گیت ’تڑپ تڑپ کے‘، فلم ’دس‘ کا گیت ’دس بہانے‘، فلم ’غنڈے‘ کا گانا ’تو نے ماری انٹریاں‘ اور فلم ’وہ لمحے‘ کا مشہور گیت ’کیا مجھے پیار ہے‘ بھی گایا ہے، جبکہ فلموں میں ان کے گانوں کی ایک طویل فہرست موجود ہے۔

دہلی میں پیدا ہونے والے کے کے لائیو شوز کے دوران اپنی پرفارمنس کی وجہ سے بھی مشہور تھے۔