22 ماہ میں ملک 22 سال پیچھے چلا گیا, سراج الحق

22 ماہ میں ملک 22 سال پیچھے چلا گیا, سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کورونا وبا پوری دنیا میں ہے اور ساری انسانیت اس سے متاثرہ ہے، سب اس سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حکومتی بدانتظامی کہ وجہ سے اس وبا کے متاثرین میں اضافہ ہوا ہے۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ گذشتہ بائیس ماہ میں ملک 22 سال پیچھے چلا گیا ہے،ایک کروڑ پاکستانی ملک سے باہر ہیں اور حکومتی توجہ کے بہت زیادہ مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ فرنٹ لائن پر آ کر ملک کا ساتھ دیا ہے، نواز شریف نے قرض اتارو ملک سنوارو کی اپیل کی، زلزلہ فنڈ، ڈیم فنڈ یا کورونا وبا کا فنڈ، اوورسیز پاکستانیوں نے ملک سے محبت کا ثبوت دیا ہے لیکن آج دنیا بھر میں خصوصا سعودی عرب اور عرب ممالک میں یہ اوورسیز پاکستانی مشکلات سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا ٹکٹ یا تو مل نہیں رہا یا پانچ گنا مہنگے داموں مل رہا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہسپتالوں کے ڈیٹا اور حکومتی ڈیٹا میں بے پناہ فرق ہے،ڈاکٹروں کو حفاظتی لباس مہیا نہیں کئے جا رہے اسی لئے وہ زیادہ تعداد میں کورونا سے شہید ہو رہے ہیں ،دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer