ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالا جادو اور جن کا شبہ: ماں نے بیٹوں اور بیٹی کیساتھ مل کر حقیقی بیٹی کو زندہ جلا ڈالا

 کالا جادو اور جن کا شبہ: ماں نے بیٹوں اور بیٹی کیساتھ مل کر حقیقی بیٹی کو زندہ جلا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:گوجرانوالہ تھانہ اروپ کے علاقے میں 4 سالہ حقیقی بیٹی کو زندہ جلانے کی لرزہ خیز واردات پیش آئی ۔

گوجرانوالہ  سی پی او گوجرانوالہ کے  فوری سخت نوٹس پر تمام ملزمان صرف 4 گھنٹوں میں گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا۔  گرفتار ملزمان میں حقیقی والدہ لبنیٰ بی بی، بھائی حسیب، منیب اور بہن مزمل بی بی شامل ہیں۔

 ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے کالا جادو اور جن کے شبہ میں اپنی ہی بچی کو آگ لگائی۔ گرفتاری کے دوران ملزمان نے پولیس ٹیم سے مزاحمت کی، تاہم چاروں کو قابو کر لیا گیا۔

 ایس پی سول لائن کی زیرِ نگرانی انکوائری ٹیم تشکیل، تمام پہلوؤں پر میرٹ کے مطابق تفتیش جاری ہے ۔  ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے مضبوط چالان اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔