حسن علی:شہید رہبرِ انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی پاکستان کا دو رکنی وفد آج ایران روانہ ہوگا۔
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر کی ہدایت پر ایرانی حکومت کی دعوت کے بعد دو رکنی وفد تشکیل دے دیا گیا ہے، جو ایران میں منعقد ہونے والی نمازِ جنازہ، جلوسِ تشییع اور دیگر سرکاری و مذہبی تقریبات میں شرکت کرے گا۔
وفد میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ اور ڈائریکٹر امورِ خارجہ آصف لقمان قاضی شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق لیاقت بلوچ اور آصف لقمان قاضی نمازِ جنازہ اور جلوسِ تشییع میں شرکت کے علاوہ شہید رہبرِ انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں منعقد ہونے والی عظیم کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے، جہاں مختلف ممالک سے آنے والے وفود بھی شرکت کریں گے۔
جماعت اسلامی کا دو رکنی وفد آج اسلام آباد سے ایران روانہ ہوگا۔