سٹی42: "کانٹا لگا گرل" شیفالی نے شو بزنس میں قدم رکھنے کے بعد صرف سیلیکٹڈ کام کیا اور بہترین پروجیکٹس کا انتخاب کیا۔ ان کے اچانک مرنے کے بعد اب یہ بھی سامنے آ رہا ہے کہ شیفالی نے کتنے اثاثے چھوڑے۔ان کی آخری رسومات ادا ہوتے ہی انڈیا کے میڈیا میں لوگ ان کی دولت کے پیچھے لگ گئے اور آج ان کی دولت کے اعداد وشمار سامنے لے ہی آئے۔
شیفالی جری والا نے رئیلٹی شو نچ بلیے اور میگا رئیلیٹی شو بگ باس 13 میں طویل عرصہ تک کام کیا۔
28 جون کو اپنے گھر میں اچانک مردہ پائی جانے والی اداکارہ کو شہرت 2000 کی دہائی میں سپر ہٹ گانا" کانٹا لگا" سے ملی اور اس کے بعد انہوں نے مجھ سے شادی کروگی اور دیگر مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
انہوں نے چند مشہور فلموں کے بعد اداکاری کی دنیا سے خود کو بڑی حد تک دور کیا تھا اور مخصوص پروجیکٹس پر کام کرتی ہیں اور فلموں میں محدود کام کے باوجود شیفالی کی دولت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ شیفالی کی اس وقت دولت کا حجم 10 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ تھی جو بھارت کی کرنسی کے مطابق 8.54 کروڑ روپے بنتی ہے، جو فلمی صنعت سے دوری کے باوجود بطور اداکارہ ان کو حاصل شہرت سے برانڈ ویلیو برقرار تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنجہانی شیفالی مختلف شوز میں شرکت کرتی تھیں اور اس شرکت سے وہ 10 لاکھ سے 25 لاکھ بھارتی روپے وصول کرتی تھیں اور یہ رقم صرف 35 سے 45 منٹ کی اداکاری یا اسکرین میں آنے کی مد میں حاصل کرتی تھیں۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ شیفالی کو یوں تو شہر کانٹا لگا سے ملی تھی لیکن انہیں اس مشہور گانے کے عوض صرف 7 ہزار روپے ملے تھے لیکن اس گانے کے بعد جیسے ہی ہٹ ہوگئیں تو ان کی فیس لاکھوں روپے ہوگئی تھی۔
شیفالی نے شہرت کے بعد جہاں کامیاب فلموں میں کردار ادا کیے وہی انہوں نے رئیلٹی شوز نچ بلیے اور بگ باس 13 میں بھی شرکت کی اور مشہور سیریز بے بی کوما نا میں بھی اداکاری کی تھی۔