ڈالر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی

Doller
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈالر کی ہفتہ وار رپورٹ  جاری،ایک ہفتے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 95 پیسے سستا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر  بینک میں ڈالر 207.48 روپے سے کم ہوکر 204.85 روپے تک گرگیا ۔ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہوا ۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ چائنیز کنسورشیم سہولت کے 2.30 ارب ڈالر ملنے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری ہوئی۔ آئی ایم ایف ہے ساتھ ریویو مکمل ہونے کے بعد مزید1.85 ارب ڈالر آئی ایم ایف سے ملنے کا امکان ہے ۔

روپے کی قدر میں بہتری پر ڈالر کی ہولڈنگ کرنے والے ڈالر فروخت کرنے لگے ۔ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 4 روپے سستا ہوکر 212 روپے کا ہوگیا ۔ برطانوی پاونڈ 5 روپے سستا ہوکر 252 روپے ، امارتی درہم 1 روپے سستا ہوکر 55.30 روپے کا ہوگیا ۔اس کے علاوہ  سعودی ریال 60 پیسے سستا ہوکر 54.70 روپے کا ہوگیا۔