شاندار کارکردگی پر نوجوان کرکٹر شاہ نواز دہانی کیلئے بڑا اعزاز

پاکستان کرکٹ بورڈ
کیپشن: شاہنواز دھانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ایک سال کے لیے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، سابق کپتان اظہر علی اور سرفراز احمد کی تنزلی ہوگئی جبکہ نوجوان شاہ نواز دہانی کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرلیا گیا۔

پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا ہے۔ کنٹریکٹ میں تین مختلف کٹیگریز اور ایمرجنگ کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔ کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی ماہوار آمدنی میں 25 فیصد اضافہ اور تمام کٹیگریز کے لیے یکساں میچ فیس مقرر کی گئی ہے۔ بابر اعظم ، حسن علی ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کٹیگری اے میں شامل اظہر علی، فہیم اشرف، فخر زمان، فواد عالم، شاداب خان اور یاسر شاہ کٹیگری بی میں شامل جبکہ عابد علی، امام الحق، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد نواز ، نعمان علی اور سرفراز احمد کو کٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔

عمران بٹ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کٹیگری اے کے ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ کسی بھی فارمیٹ کی میچ فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا۔پی سی بی کی جانب سے کٹیگری بی کے ماہانہ وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیاہے۔ اس کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کے لیے ٹیسٹ کی میچ فیس میں 15 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 20 فیصداور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
کٹیگری سی کے ماہانہ وظیفے میں 25 فیصد اضافے کے ساتھ کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کیا گیا۔
ایمرجنگ کٹیگری کے ماہانہ وظیفے میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔