داتا دربار میں لنگر کی تقسیم آن لائن کرنے کا فیصلہ

داتا دربار میں لنگر کی تقسیم آن لائن کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے داتا دربار میں لنگر کی تقسیم آن لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا، سٹیٹ آف دی آرٹ لنگر خانہ کی تعمیر شروع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے آن لائن سسٹم بنانے کیلئے ویب سائٹ کی تیاری شروع کردی ہے، ویب سائٹ پر زائرین محکمہ کے اکاؤنٹس میں براہ راست زائرین لنگر تقسیم کرنے کی رقم جمع کروا سکیں گے، داتا دربار لنگر خانے میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جا رہے ہیں۔

 لنگر خانے میں لنگر کی تقسیم کی سی سی ٹی وی کی مدد سے مانیٹرنگ کی جا سکے گی جبکہ کیمروں کی فیڈ لنگر خانے کی ویب سائٹ پر بھی جاری کی جائے گی، زائرین ویب سائٹ پر لنگر کی تقسیم کے مراحل کو بھی دیکھ سکیں گے، جدید لنگر خانے میں زائرین کو ترتیب سے بٹھا کر لنگر تقسیم کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer