ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا معدنیات پر لیبر و یلفیئر ایکسائز ڈیوٹی کے قواعد میں ترمیم کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا معدنیات پر لیبر و یلفیئر ایکسائز ڈیوٹی کے قواعد میں ترمیم کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:پنجاب حکومت کامعدنیات پرلیبرویلفیئرایکسائزڈیوٹی کےقواعد میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا، پنجاب کابینہ نے لیبر ویلفیئر ایکسائز ڈیوٹی کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی منظوری دیدی۔

ترمیم کا مقصد کان کن مزدوروں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانا ہے، معدنیات کے شعبے سے وصول ہونیوالی لیبر ویلفیئر ڈیوٹی کے استعمال کا طریقہ کار واضح کردیاگیا۔
لیبر ویلفیئر فنڈز کو مزدوروں کی صحت، حفاظت اور سہولیات پر خرچ کیاجاسکے گا، نئے قواعد کے تحت شفافیت اور نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا گیا۔ 

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو قواعد پر عملدرآمد کا اختیار حاصل ہوگا، ترمیم شدہ قواعد کا اطلاق پنجاب بھر میں معدنیات کے شعبے پر ہوگا۔