ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: فیکٹری ورکرز خواتین سے لوٹ مار کرنے والا 2 رکنی گروپ گرفتار

لاہور: فیکٹری ورکرز خواتین سے لوٹ مار کرنے والا 2 رکنی گروپ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:فیکٹری ورکرز خواتین سے لوٹ مار کرنے والا 2 رکنی گروپ گرفتار، چوکی انچارج ہلوکی نے ٹیم کے ہمراہ خیابان امین سے گروپ کو ٹریس کیا۔

چوکی انچارج ہلوکی کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی کاہنہ کو سپیشل ٹاسک دیا تھا، ملزمان فیکٹری سے گھر واپس جاتی خواتین کو ٹارگٹ کرتے تھے۔

ملزمان گن پوائنٹ پر موبائلز و نقدی اور دیگر سامان چھین لیتے تھے، ملزمان نے رات گئے مختلف شاہراہوں پر سنیچنگ کی وارداتیں کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

 ملزمان سے چھینی گئی نقدی، 4 موبائلز ،2 پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، ملزمان علی حیدر اور عامر سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ، مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔