ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پولیس کا نئے سال کی آمد پر کریک ڈاؤن ،53 ملزمان گرفتار

لاہور: پولیس کا نئے سال کی آمد پر کریک ڈاؤن ،53 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور سٹی ڈویژن پولیس کا نئے سال کی آمد پر کریک ڈاؤن ،53 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ ،آتش بازی کرنے پر گرفتار کیاگیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد کاکہنا تھا کہ غیر قانونی اسلحہ ،ہوائی فائرنگ پر 28 ملزمان پابند سلاسل کئےگئے،آتش بازی کرنے والے 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ 

ون ویلنگ کرنے والے 8 منچلوں کی رات حوالات میں گزری ،موٹر سائیکل بھی بند کی گئی، کچی و زہریلی شراب فروشی پر 4 ملزمان گرفتار ،200 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ 

داتا دربار،اسلام پورہ،لوئر مال ،شاہدرہ ،نولکھا و دیگر تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کی گئیں۔ 

شاد باغ ،لاری اڈہ،راوی روڈ اور شفیق آباد پولیس کی طرف سے بھی مقدمات کا اندراج کیا گیا، انسداد جرائم کے حوالہ سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔