ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خزانہ پنجاب کی لاہور کے ہسپتالوں کو گرانٹ جاری

محکمہ خزانہ پنجاب کی لاہور کے ہسپتالوں کو گرانٹ جاری
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر  کھوکھر)محکمہ خزانہ نےلاہور کے ہسپتالوں کو  ادویات اورآپریشنل اخراجات کیلئے فنڈز جاری کر دیئے۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے چلڈرن ہسپتال کو 29 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے،جنرل ہسپتال لاہور  کو 22 کروڑ 30لاکھ روپےاو رسر گنگا رام ہسپتال کو16 کروڑ60 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں ۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے لیڈی ایچیسن ہسپتال کو 2کروڑ 90 لاکھ روپےکے فنڈز جاری کیے گئے۔

اسی طرح میو ہسپتال کو 42 کروڑ 80 لاکھ روپےاورسروسز ہسپتال کو 22کروڑ روپےکے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔یہ فنڈز ہسپتالوں کو ادویات، آپریشنل اخراجات اور ہسپتالوں کی ویلفیئر کے لیے دی گئی ہے تا کہ مریضوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

Ansa Awais

Content Writer