دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پانچویں نمبر پر آگیا

 دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پانچویں نمبر پر آگیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (کومل اسلم )دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں کراچی پہلے نمبر پر آگیا ہے، جبکہ لاہور کا پانچواں نمبر ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں دھند کے ڈیرے ہیں، موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی تک بند ہے،ایم وین پشاور سے برہان تک بند ہے، جبکہ سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان سے اسماعیلہ تک بند ہے۔

 ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر لاہور  میں فضائی آلودگی میں بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہورآلودگی کےاعتبارسےدنیابھرمیں پانچویں نمبرپرآگیا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح187ریکارڈکی گئی،یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح256،فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح233،جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح193،ٹھوکرنیازبیگ میں آلودگی کی شرح188ریکارڈ کی گئی۔