شادی میں موبائل سمیت غیر ملکی کرنسی کی برسات، ویڈیو وائرل

Father spent 23 lakhs including domestic and foreign currency in his son's marriage
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: باپ نے بیٹے کی شادی کو یادگار بنانے کیلئے ملکی و غیرملکی کرنسی سمیت 23 لاکھ نچھاور کردیے۔

تفصیلات کے مطابق شادی کا دن ہر کسی کے لئے یادگار ہوتا ہے، لوگ ہر طرح سے اس دن کو یادگار بنانے کی کوشش کرتے ہیں، اسی طرح کا ایک انوکھا واقعہ  پنجاب ضلع سیالکوٹ کے شہر سمبڑیال میں پیش آیا، جہاں دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے بھائی کی شادی میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی خوب لٹائی جب کہ باپ نے بھی اووسیز بیٹے کی شادی میں نوٹوں کی بارش کردی۔

ذرائع کے مطابق بارات گھر سے نکلنے سے لیکر شادی ہال پہنچنے تک راستے میں دلہا کے بھائی نوٹ برساتے رہے جب کہ دلہا کی بہنیں بارات کے راستوں میں گاڑی سے نوٹ برسا کر خوشی کا اظہار کرتی رہیں۔ بارات پورے پروٹوکول کے ساتھ شادی ہال پہنچی جہاں بھائیوں سمیت باراتیوں نے بھی شادی ہال میں نوٹوں کی برسات کیساتھ ساتھ موبائل فونز اور گرم سوٹ برسا کر دلہا سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

اس دلچسپ و عجیب شادی کے باعث نوٹ لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی جب کہ راہگیری بھی نوٹ برستے دیکھ کر بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے پہنچ گئے۔

دلہا کے بھائی عمر کا کہنا تھا کہ بھائی کی شادی میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی ،موبائل فونز لٹاکر شادی کا مزہ دوبالا ہوگیا۔ 

واضح رہے کہ شادی میں لٹائی جانی والی مجموعی رقم پاکستانی روپے میں تقریباً 23 لاکھ روپے بنتی ہے۔