ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعتماد کاووٹ،وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کو بڑاجھٹکا

اعتماد کاووٹ،وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کو بڑاجھٹکا
کیپشن: pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایم ڈبلیو ایم نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔

 ترجمان مجلس وحدت المسلمین کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کو وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات پر شدید تحفظات ہیں، مجلس وحدت المسلمین کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی وزیراعلیٰ پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی، ایم ڈبلیو ایم پولیٹیکل کونسل نے مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کیا ہے۔

 ترجمان ایم ڈبلیوایم ایم کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔