ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور :اندرونِ شہر سمیت مختلف علاقوں میں چھتوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور :اندرونِ شہر سمیت مختلف علاقوں میں چھتوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں کئی سال بعد بسنت کی واپسی نے شہر بھر میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے اور بسنت منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اس موقع پر اندرونِ شہر سمیت مختلف علاقوں میں چھتوں کی خرید و فروخت اور کرایہ پر لینے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چھتوں کے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں 2 سے 3 مرلے کی چھت کے لیے 3 لاکھ روپے تک مانگے جا رہے ہیں، جبکہ 5 مرلے کی چھت کا کرایہ 5 سے 7 لاکھ روپے تک جا پہنچا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی برس بعد بسنت منانے کا موقع ملا ہے جسے وہ کسی صورت ضائع نہیں کرنا چاہتے، اسی لیے مہنگے کرایوں کے باوجود لوگ چھتیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔