ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں آج سے پولیو کے خلاف قومی مہم کا باقاعدہ  آغاز

ملک بھر میں آج سے پولیو کے خلاف قومی مہم کا باقاعدہ  آغاز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک بھر میں آج سے پولیو کے خلاف قومی مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گا، جس کا مقصد 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنانا ہے۔

اس مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ حکام کے مطابق مہم کو مؤثر بنانے کے لیے سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں میں پاکستان نے پولیو کے خاتمے کی جدوجہد میں نمایاں پیش رفت کی ہے، تاہم وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے والدین کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔

قومی انسداد پولیو مہم وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پولیو کا خاتمہ میڈیا کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کی پہلی پولیو مہم سے پاکستان پولیو کے خاتمے کے اخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔