اداکارہ پرینیتی چوپڑانے گلوکاری کےمیدان میں قدم رکھ دیا

اداکارہ پرینیتی چوپڑانے گلوکاری کےمیدان میں قدم رکھ دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑانےکہاہےکہ گلوکاری کیلئےشوہرراگھوچڈانےبہت حوصلہ افزائی کی ہے۔
حال ہی میں دیےگئےانٹرویومیں اداکارہ پرینیتی چوپڑاکاکہناتھاکہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں کوئی دوسرا کیریئر شروع کررہی ہوں، اس سے قبل کسی اداکارہ نے ایسا نہیں کیا۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ ان کے شوہر ان کی گلوکاری کے جنون سے واقف ہیں اور انہوں نے اس میدان میں بڑھنے کیلئے بہت مدد فراہم کی۔
پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ بچپن میں موسیقی مقابلوں میں شریک ہوا کرتی تھیں اور انہوں نے چینل کے لائیو شو میں بھی پرفارمنس دی تھی۔
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے حال ہی میں اسٹیج پرفارمنس کے حوالے سے اپنا میوزک ڈیبیو ممبئی میوزک فیسٹول میں کیا ہے۔