پنجاب پولیس میں تعیناتیاں , انٹرویو مکمل

punjab police
کیپشن: punjab police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر تعیناتیوں کیلئے 31افسران کے انٹرویو مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوز کی تعیناتیوں کےلئے وزیر اعلی افس میں 31 افسران کے انٹرویو مکمل کرلئے گئے ہیں، وزیراعلی سمیت آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نے انٹرویو کئے،  افسران کےانٹرویو آئی جی آفس میں کیے گئے ۔

 جن افسران کے انٹرویو کیے گئے ان میں فیصل شہزاد،رضا صفدر کاظمی،فرقان بلال،منصور امان ،حسن اقبال، راشدہدایت،حسنین،محمد نوید شامل ہیں، ان کے علاوہ ناصر باجوہ،نعیم سندھو،شائستہ ندیم،علی عارف  بھی اہم ذمہ داری اٹھانے والوں میں شامل ہیں ۔

 زاہد نواز مروت، ذیشان رضا اور طارق عزیز نے اہم تعیناتی کیلئے انٹرویو  دیا ہے ، ذرائع کے مطابق متوقع ڈی پی او تعینات ہونے والے افسران سے آئی جی پنجاب ملاقات کریں گے۔