(ویب ڈیسک)تعلیمی اداروں کو تبادلوں اور پوسٹنگ کی اجازت دی جائے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے محکمہ سروس کو خط لکھ دیا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے محکمہ سروس کو لکھے جانے والے مراسلے میں بیان کیا گیا ہے کہ پی پی اسی ای سے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تعیناتیاں ہونی ہیں۔مراسلے کے مطابق چھٹی سے واپس آنے والے افسران اور اساتذہ کی تعیناتی کی بھی اجازت دی جائے۔پرموشن حاصل کرنے والے اساتذہ کی بھی تعیناتیاں التوا کا شکار ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔