ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 7: پشاور زلمی کو لاہور قلندرزکے ہاتھوں شکست

پی ایس ایل 7: پشاور زلمی کو لاہور قلندرزکے ہاتھوں شکست
کیپشن: LQ vs PZ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل سیزن 7 کے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے مقررہ اوورزمیں 200 رنز کا ٹارگٹ پشاور زلمی کو دیا تھا۔پشاور زلمی ہدف کے تعاقب میں 170 رنز  پر ڈھیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 کے نویں میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز آمنے سامنے تھے، نیشل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئےمیچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی.  لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے مقررہ اوورزمیں 200 رنز کا ٹارگٹ پشاور زلمی کو دیا تھا جس پر وہاب الیون کی ٹیم مقررہ اوورز میں 170 رنز بنا سکی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں زلمی اور قلندرز نے 2، 2 میچز کھیل تھے دونوں ٹیموں نے ایک میچ جیتا جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آج ہونے والے تیسرے میچ میں دنوں ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو  29 رنز سے مات دے دی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer