الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق اچھی خبر

Electric Vehicles Registration
کیپشن: Electric Vehicles
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا، رجسٹریشن فیس میں 95فیصد جبکہ ٹوکن ٹیکس میں 75 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ڈائریکٹر ایکسائز قمرالحسن سجاد کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھرمیں پہلے 2 دنوں میں 25 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ الیکٹرک گاڑیوں کوکلو واٹ سے سی سی میں تبدیل کرنے کے لئے انرجی ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے فارمولا طہ کرلیا گیا ہے۔ الیکٹرک کے استعمال سے فضائی آلودگی کو قابو پانے میں مدد ملے گی۔ پنجاب بھرمیں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے پالیسی جاری کردی گئی۔