ملالہ کا میر حاکم علی زرداری کیلئے خوبصورت تحفہ، ویڈیو شیئر

Mir Hakim Mahmood Choudhry
کیپشن: Mir Hakim
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بختاور بھٹوزرداری کے بیٹے میرحاکم علی زرداری کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ملالہ کی جانب سے دیئے گئے خوبصورت تحفے کی تصویر شئیر کردی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق میرحاکم علی زرداری کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پیاری آٹو گراف بک کی ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس کے ہر صفحے پر ملالہ کے دستخط ہیں۔ 
انسٹا گرام اکاؤنٹ پر یہ پیغام بھی پوسٹ کیا گیا ہے کہ''  میری لائبریری میں تازہ ترین اضافہ۔۔۔شکریہ ملالہ۔۔۔۔۔اب ماما سے مل کر اسے پڑھنے کے لئے مزید انتظار نہیں کرسکتا''۔

آٹو گراف کے پہلے صفحے پر ملالہ نے اپنے دستخطوں کے ساتھ میر ابراہیم کو موٹی ویشنل پیغام بھی دیا ہے۔ میرابراہیم کی طرف سے کی جانے والی پوسٹ کو بھٹو اور زرداری خاندان کے چاہنے والوں کی طرف سے ہزاروں لائکس موصول ہوئے ہیں۔