سعدیہ خان: لاہور میں دن کے اوقات میں مطلع خشک اور گردآلودہ رہا جبکہ شام کے اوقات میں بادلوں نے لاہور کا رخ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا، سردی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوگئی ۔ ہوا میں نمی کاتناسب 84 فیصد جبکہ ہو ا5کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے۔ لاہور میں دن کے اوقات میں سورج نکلنے کی وجہ سے درجہ حرارت 19 تک جا پہنچا جبکہ رات کے اوقات میں 7 رہنے کے امکانات ہیں. دن بھر مطلع خشک اور گردآلود رہا جبکہ شام اوقات میں لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں مطلع ابر آلود ہوگیا. محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور اور بالائی پنجاب میں بوندا باندی کے امکانات ہیں۔