"نوازشریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہسپتال منتقل کیا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: لاہور میوزیم خطاطی کی نمائش میں ایرانی قونصلیٹ رضا ناظری اور وزیراطلاعات فیاض الحسن شریک ہوئے،  فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایرانی قونصلیٹ رضا ناظری اور وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے لاہور میوزیم میں نستعلیق اور تہذیب سے متعلق خطاطی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دل کے ٹیسٹ پی آئی سی میں جبکہ باقی ٹیسٹ سروسز ہسپتال میں کئے جائیں گے۔ طبیعت بہتر ہونے پر انہیوں جیل منتقل کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو جیل میں ہر طرح سے سہولیات دی جارہی ہیں، فیملی سے لیکر ہر ایک کو نوازشریف سے ملنے دیا گیا ہے۔
ایرانی قونصلیٹ جنرل رضا ناظری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے لوگوں کے درمیان مضبوط رشتہ ہے، تصویری نمائش رشتے کی مضبوطی کا صرف بہانہ ہے، ایران کے عوام حکومت پاکستان کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔
ایرانی قونصلیٹ رضا ناظری اور وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے لاہور میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔