نیسلے ایوری ڈے نے انوکھا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

 نیسلے ایوری ڈے نے انوکھا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
کیپشن: Nestle world record
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) نیسلے ایوری ڈے نے پاکستان کے لیے ایک انوکھا ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل کرلیا، نیسلے ایوری ڈے نے دنیا کا سب سے بڑا ساس پین بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق نیسلے کمپنی نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور ہزاروں لیٹر چائے بنا کر اپنے صارفین کو حیران کردیا۔نیسلے نے دنیا کا سب سے بڑا ساس پین بنا کر پھر اس میں بنائی ہزاروں لیٹر خاص مکس چائے جسے سینکڑوں لوگوں نے نوش فرمایا۔

نیسلے ایوری ڈے نے ایک دلچسپ ریکارڈ بنا کر جہاں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کیا ہے وہیں بلاشبہ، پاکستان کا نام بھی روشن کیا ہے۔