طاہر جمیل:لاہوریوں کیلئے خوشخبری، شہر کے متعدد بس اسٹاپس پر مفت وائے فائی کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے ایمپاور پراجیکٹ کے تحت سروس کا آغاز کر دیا ہے جس کے ذریعے شہریوں، مسافروں اور راہگیروں کو انٹرنیٹ تک آسان رسائی میسر ہو گی۔
ابتدائی طور پر 10 بس اسٹاپس پر وائے فائی فعال کر دی گئی ہے جس میں شوکت خانم، ٹاؤن شپ ماڈل بازار، ایم ایم عالم روڈ، کریم بلاک، حسین چوک، ٹھوکر نیاز بیگ، برکت مارکیٹ، جناح اسپتال اور وفاقی کالونی کے اسٹاپس شامل ہیں۔
حکام کے مطابق دسمبر کے آخر تک شہر کے 25 بس اسٹاپس تک انٹرنیٹ سہولت کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔ آئندہ مرحلے میں مزید مقامات پر وائے فائی کی فراہمی بڑھائی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے استفادہ کر سکیں۔