اداکارہ صائمہ نور کی نئی ویڈیو نےسوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اداکارہ صائمہ نور کی نئی ویڈیو نےسوشل میڈیا پر دھوم مچادی
کیپشن: Saima Noor
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ہردلعزیز  پاکستانی اداکارہ صائمہ نور اب شوبز انڈسٹری سے تو دور ہیں مگر تاحال اپنے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں۔ اداکارہ صائمہ نور کی بھی ترکش آئس کریم لیتے ہوئے دلچسپ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

صائمہ نور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں ترکش آئس کریم خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو میں صائمہ نور  کو ترکش آئس کریم روایتی انداز میں دی جا رہی ہے جبکہ اداکارہ بھی خوشگوار موڈ میں اس لمحے کو خوب انجوائے کرتے ہوئے آئس کریم چھیننے کے لیے پرجوش نظر آ رہی ہیں۔