مرزا پور ٹو کے اداکار کی پراسرار ہلاکت، فلیٹ سے لاش برآمد 

Lalit Brahma Mishra Found Dead
کیپشن: Mirzapur Cast
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مرزا پور ٹو سیریز میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار برہما مشرا  اپنے ممبئی میں واقع فلیٹ میں مردہ پائے گئے۔
برہما مشرا نے مرزا پور ٹو میں منا بھیا  کے دوست للت کا کردار نبھایا تھا اور انہیں انتہائی مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق 29 نومبر کو برہما مشرا نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی جس پر ڈاکٹر نے انہیں معدے کی خرابی کی دوا تجویز کی تھی۔ جس کے بعد وہ گھر آگئے تاہم دو روز بعد ہمسایوں نے بدبو آنے کی شکایت کی جس پر پولیس نے مقفل اپارٹمنٹ کا دروازہ  ڈپلی کیٹ چابی سے کھولا تو ان کی  مسخ شدہ لاش فلیٹ کے باتھ روم  سے برآمد ہوئی۔

قیاس کیا جارہا ہے کہ انہیں ہارٹ اٹیک ہوا، وہ اپنے اینلکس نگر ممبئی میں واقع کرائے کے اپارٹمنٹ میں گذشتہ چارسالوں سےتنہا رہائش پذیر تھے۔ پولیس نے ان کے بھائی سندیپ کی درخواست پر رپورٹ درج کرلی ہے۔